سپین کےویزہ کے لئے درخواست پاکستان میں pakistan flag
ہمیں فالو کریں۔
  • facebook icon
  • instagram icon
  • twitter icon
  • linkedin-in icon
inner banner

ویزہ کی قسم

اگر آپ ایک مختصر مدت کے لئے سپین کا دورہ کرنا کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو آپ کو سپین میں داخل ہونے کے لئے ایک ویز ہ کی ضرورت ہے، جب آپ ایسے ملک سے آرہے ہوں جہاں سے پیشگی ویزہ حاصل کرنا ضروری ہو۔ پاکستانی شہریوں کو سپین اور دیگر شینگن ریاستوں میں داخل ہونے کیلۓ ویزہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ پاکستان سے روانگی سے پہلے ویزہ حاصل کرنا ضروری ہے ۔

ویزہ صرف وقت کی ایک محدود مدت کے لئے سپین اور / یا دیگر شینگن ممالک کا دورہ کرنے کے لۓ کسی بھی غیر ملکی شہری کو جاری کیا جاتا ہے ۔ اگر آپ زیادہ وقت تک اسپین میں رہائش رکھنا چاہتے ہیں تو، آپ کو ایک رہائشی اجازت نامہ کے لیے درخواست دینے کی ضررت ہے۔ اگر امیگریشن حکام کو شبہ ہے کہ آپ سپین یا کسی اور شینگن ملک میں مستقل یا طویل مدتی رہائش حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو، آپ کی ویز ہ درخواست کو رد کر دیا جائے گا ۔

ویزہ مختلف مقاصد کیلۓحاصل کیا جا سکتا ہے جیسے کہ؛

اصول کے مطابق ایک درخواست روانہ ہونے سے کم ازکم 15 روز پہلے جمع کروا دینی چاہیۓ۔ یہ درخواست کسی بھی صورت جانے سے تین ماہ پہلے نہیں جمع ہو سکتی۔ درخواست پر صرف ہوۓ وقت کے لئے، آخری وقت، وغیرہ کے سلسلے میں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست گزار کی اپنی ذمہ داری ہے۔

براہ مہربانی نوٹ کریں کہ ایک شینگن ویزہ کسی بھی شینگن ریاست میں داخلے کی ضمانت نہیں ہے ، اور کوئی حقوق عمومی شینگن ویزہ معلومات میں سےحاصل نہیں کۓجا سکتے۔

ممکنہ درخواست دہندگان کے لئے

وہ درخواست دہندگان حو ویزہ حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں چاہیۓ کہ وہ ویزہ کی قسم میں دی گئ معلومات کو پڑھیں۔ اس سائٹ پر درج ہدایات آپ کو ہر ممکن حد تک درست طریقے سے آپ کی دستاویزات تیار کرنے میں مدد کرنے کے لئے ہیں ۔اسطرح آپکی درخواست نامکمل رہنے کے خطرے سے محفوظ رہے گی یا اس پرعمل درآمد میں دیر نہیں لگے گی۔