سلامتی کے ضابطے آپ کو درج ذیل کاموں کی اجازت نہیں دیتے ؛
- موبائل فونز، لیپ ٹاپ ، ، الیکٹرانک کتابوں ، تصویر اور ویڈیو کیمرا ،iPODs کے ساتھ ساتھ دیگر خودکار الیکٹرانک آلات کا استعمال ، اور الیکٹرانک میڈیا اسٹوریج ممنوع ہیں ۔ ویزہ درخواست سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے ان آلات کو بند کر دینا چاہئے ۔
- ویزا درخواست سینٹر کے دورے کے دوران ممنوعہ اشیاء (لائسنس اور پرمٹ کی ممکنہ موجودگی کے باوجود) یہ ہیں ؛
- آتشیں ہتھیار، ہوا بندوقیں اور تکلیف دہ بندوق ،
- بجلی کا جھٹکا ، اسپرے اور اپنے دفاع کے دوسرے ذرائع ،
- سرد سٹیل کا اسلحہ، چھیدنے اور کاٹنے کی اشیا اور گھریلو سامان سمیت ،
- بارود ، دھماکہ خیز مواد ، آتش گیر مادہ ، اور آتشبازی ،
- زہر اور زہریلا مادہ
- مہربند لفافے یا دیگر سامان ، ماسواۓ وہ چیزیں جو دکھائی دیں ،
- بڑے سوٹ کیس یا بیگ ، جن کی چیکنگ پیچیدہ ہو ،
- الکحل مشروبات اور خوراک
- فراہم کی گئ یہ فہرست حتمی نہیں ہے ۔ دیگر اشیاء کا ممنوع ہونا سیکورٹی عملے کی صوابدید پر مبنی ہے ۔
- آپکے پاسپورٹ اور ویزہ کی درخواست کے متعلق کاغذات پر مشتمل فولڈر مناسب سیکورٹی چیک کے بعد ہمارے ویزہ درخواست سینٹر کے اندر آنے کی اجازت دی جائے گی ۔ کوئی قابل اعتراض چیزجو مندرجہ بالا فہرست میں درج ہے ، کو مرکز کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ہم اس کی تحویل کے لئے کوئی ذمہ داری نہیں لے سکتے ۔
- براہ مہربانی نوٹ کریں ، ہم عام طور پر ویزہ درخواست دہندگان کے ساتھ دوستوں، رشتہ داروں، یا کاروباری افراد کو داخلے کی اجازت نہیں دیتے ماسواۓ خصوصی ضروریات کے ( مثال کے طور پر جسمانی معذور ، بوڑھے درخواست دہندگان ، کمزور سماعت والے افراد یا جہاں ترجمانی ضرری ہو ) ۔
- ویزہ سینٹر میں آپ کی سیکورٹی کے لئے سی سی ٹی وی نظام نصب ہے ۔
- ویزہ درخواست مرکز میں ممنوع اشیاء یا آپ کے ذاتی سامان کو سٹور کرنے کے لئے کوئی سہولت موجود نہیں ہے ۔ آپ کو ویزہ سینٹر میں داخلے سے پہلے متبادل انتظامات کرنا ہوں گے ۔