Pakistan BLS Spain Visa: Studies (Up To 90 Days) or Training Visa from Pakistan 

BLS Logo

سپین کےویزہ کے لئے درخواست پاکستان میں

تعلیم ( 90 دن ) یا تربیت ویزہ

اگر آپ ایک مختصر مدت ( 90 دن سے کم ) کے لئے اسپین کا دورہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ایک مختصر مدت ویزہ حاصل کرنا ضروری ہے ۔

محترم درخواست دہندگان، ایجنٹس اور نمائندگان، نظر ثانی شدہ ویزا فیس اور سروس چارجز لاگو ہیں:

ویزہ کی قسم ویزہ فیس پاکستانی روپوں میں
جہاز رانوں کیلۓ ٹرانزٹ ویزہ 24657/-
چھ سال سےکم عمر بچوں کیلۓ مختصر مدتی ویزا کی درخواست مفت
چھے سے بارہ سال تک کے بچوں کےلۓ  12329/-

اوپر درج شدہ ویزہ کی فیس صرف نقد ادا کی جائے گی ۔

نوٹ کیجۓ؛:

  • صرف شریک حیات، والدین یا EEA / یورپی یونین کے شہریوں کے بچے ، جو ان کے ساتھ سفر کر رہے ہیں یا انکے لۓ سپین جا رہے ہوں ، ویزہ فیس کی ادائیگی سے مستثنی ہیں ۔
  • ویزہ فیس پاکستانی روپیہ میں موجودہ شرح تبادلہ پر لاگو ہے ۔ یہ شرح تبادلہ کبھی بھی بغیر نوٹس تبدیل ہو سکتی ہے۔
  • فیس ناقابل واپسی ہے.

'یہ فیس کبھی بھی بغیر نوٹس تبدیل ہو سکتی ہے۔'

BLSانٹرنیشنل خدمات کی قیمت

ہسپانوی ویزہ درخواست مرکز میں درخواست دہندہ سے -/ 5,209 روپے کا سروس چارج لگایا جائے گا (بشمول 15 فیصد سروس ٹیکس اور تعلیمی سیس)۔ چھے سال سے کم عمر بچے سروس چارج سے مستثنی ہیں ۔

"چیک لسٹ"

تعلیم ( 90 دن ) یا تربیت کے لئے ضروری دستاویزات کے متعلق معلومات

نوٹ : ہمیں افسوس ہے کہ ہم ان تقاضوں کو پورا نہ کرنے والی تصاویر کو قبول نہیں کر سکتے ۔

براۓ مہربانی اپنی ایک حالیہ تصویر ( زیادہ سے زیادہ 6 ماہ پرانی ) فراہم کریں جسے پہلے پاسپورٹ کیلۓ استعمال نہیں کیا گیا ۔ تصویر رنگدار ہونی چاہئے اور ؛

  • سفید پس منظر میں لی گئ ہو تاکہ خدوخال واضح ہوں اور پس منظر کے برعکس نظر آءیں ۔
  • صاف شفاف ہو ، چہرہ مکمل سامنے ہو اور آگے دینے کے قابل ہو ۔
  • عام فوٹو گرافی کے کاغذ کا پرنٹ ( کیمرا پرنٹ ) ۔
  • بغیر مسکراہٹ کے مکمل چہرہ جس پر نہ عینک ہو اور کوئ ٹوپی یا ہیٹ یا کوئ اور چیز جو سر ڈھکے سواۓ کسی مزھبی عقیدے کی وجہ سے ۔
  • براہ کرم ، تصویر کو ویزہ درخواست فارم پر چسپاں کیجۓ ۔

نوٹ: براہ کرم مندرجہ بالا ہدایات پراحتیاط سے عمل کریں ۔ اگر ان تقاضوں کو مد نظر نہ رکھا گیا تو آپ کی درخواست نامکمل تصور کی جائے گی ۔ ان ضروریات کو پورا کرنے کیلۓ ہمارے مرکز میں تصویر کی سہولت دستیاب ہے ۔

سپین ویزا درخواست مرکز میں قبول درخواستیں سپین کے سفارت خانے میں اگلے کام کے دن پر پیش کی جائیں گی ۔ ایک بار درخواست پیش کر دی گئی تو درخواست گزار سے مزید اسی کی تائید میں اضافی دستاویزات کی درخواست کی جا سکتی ہے ۔ اسپین کے سفارت خانے کی طرف سے موصول ہدایات کے مطابق براہ مہربانی نوٹ کریں کہ درخواست کے متعلق فیصلے کا کم از کم وقت ( کیس سے کیس کی بنیاد پر تاخیر ہو سکتی ہے ) 15 دن ہے ۔

تمام درخواستیں سفر کی مجوزہ تاریخ سسے کم از کم 15 دن پہلے پیش کیی جانی چاہئیں تاکہ درخواست کی بابت کسی بھی فیصلے کی غیرمتوقع تاخیر ک سد باب ہو سکے ۔

برائے مہربانی نوٹ کریں ، سیٹلائٹ مرکز میں جمع کرائی گئی درخواست کو اسلام آباد / لاہور / کراچی جاتے ہوئے راستے میں 72-48 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں ۔ سیٹلائٹ مراکز سے موصول ہونے والی تمام درخواستیں اگلے کام کے دن پر سفارتخانے بھیجی جائیں گی ۔

درخواست کے متعلق فیصلے کا وقتBLS انٹرنیشنل سروسز میں درخواست جمع کرانے کی تاریخ کو چھوڑ کر شروع ہو گا ۔

درخواست دہندگان جو اپنی درخواست پر جلد فیصلہ چاہتے ہیں انہیں اعلان فارم.بھرنا ہو گا ۔

ویزا درخواست فارم ( انگریزی زبان ) ۔

ویزا درخواست فارم ( ہسپانوی زبان ) ۔

ویزا کی درخواست کے مرکز میں جمع کرائی گئی تمام درخواستیں انگریزی / ہسپانوی درخواست فارم پر ہونی چاہیئں ۔

براۓ مہربانی نوٹ کریں ؛

فارم PDF کی شکل میں ہیں

آپ کو اس فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے ایک " ایڈوب ایکروبیٹ ریڈر " کی ضرورت ہوگی ۔

ایڈوب ایکروبیٹ ریڈر حاصل کیجۓ ۔

درخواست فارم حاصل کرنے کیلۓ ؛

1. اوپر دۓ گۓ لنک پر کلک کیجۓ
2. جب فارم کھلے ، اپنے کمپیوٹر پر فارم کو " سیو " کریں

یا

1. مطلوبہ لنک پر اپنے ماؤس پر دائیاں بٹن دبائیں
2. فہرست میں سے ھدف محفوظ کو چنیں
3. اپنے کمپیوٹر پر فارم کو " سیو " کریں

Request appointment Call us Feedback